صدرمملکت سے آسٹریلیا ،مار یشس ڈنمار ک، امارات کے سفرا کی ملاقات ، اسناد سفارت پیش کیں

صدرمملکت سے آسٹریلیا ،مار یشس ڈنمار ک، امارات کے سفرا کی ملاقات ، اسناد سفارت پیش کیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو چار ممالک کے سفرا نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

صدر نے سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔صدر سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین ، ماریشس کے ہائی کمشنر منسو کریم بکس، ڈنمارک کی سفیر مایا مورٹینسن ،امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الذابی نے ملاقا ت کی اور اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں