وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں سیکرٹریز کمشنرز و دیگر افسروں کے انٹرویوز

وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں سیکرٹریز  کمشنرز و دیگر افسروں کے انٹرویوز

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز کی سربراہی میں جاتی عمرہ میں سیکرٹریز، کمشنرز، ڈی پی اوز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز کیلئے افسروں کے انٹرویو ہوئے۔

انٹرویو پینل میں وزیراعلیٰ مریم نواز، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری زاہد زمان ، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری سروسز حافظ شوکت شامل تھے ۔ کمشنر گوجرانوالہ ، کمشنر سرگودھا سمیت بعض سیکرٹریز کیلئے سلمان غنی، اقبال حسین، ظہیر عباس، ظہیر حسن، سقراط امان رانا، ثاقب علی ، امجد شعیب اور فضل الرحمن نے انٹرویو دئیے ۔ اسی طرح 9 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کیلئے ملیحہ رشید،نعمان صدیقی، محمد آصف رضا،جہانزیب حسین، احسان جمالی، عائشہ رضوان، خالد جاوید ، توقیر الیاس ، محمد اشرف، محمد طیب ، عمران حسین رانجھا، کیپٹن (ر)سمیع اللہ ، عدیل حیدر، اویس مشتاق اور آصف ڈوگر کے انٹرویوز ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں