تعلیمی اداروں سے 2 سال میں 41 من منشیات پکڑی گئی

تعلیمی اداروں سے 2 سال میں 41 من منشیات پکڑی گئی

سمگلنگ ،ا ستعمال میں آئے روز اضافہ ،کل 299ٹن منشیات برآمد ، 556افراد گرفتار ہوئے منشیات کیلئے کورئیر کمپنیوں کا استعمال ، 514 مقدمات ، 91 گرفتاریاں عمل میں لائیں ، اے این ایف

 اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی)پاکستان میں منشیات کی سمگلنگ اور اس کے ا ستعمال میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ،اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انہوں نے دو سالوں کے دوران 299 ٹن سے زائد منشیات پکڑی ، سال 2025 میں 122 ٹن اور سال 2024 میں 176 ٹن سے زائد منشیات قبضہ میں لی ۔2025 کے دوران قبضہ میں لی جانے والی منشیات میں 13 ٹن سے زائد آئس، 10 ٹن سے زائد ہیروئن شامل ہے ، پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بھی منشیات کے استعمال مسلسل ہورہا ہے ، اے این ایف نے دو سالوں میں پاکستان کے تعلیمی اداروں سے 41 من منشیات پکڑی ، ان دو سالوں کے دوران منشیات کی سمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث 556 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 480 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ، پاکستان میں منشیات کی سمگلنگ میں کورئیر اور پارسل کمپنیوں کا سہارا لیا جارہا ، اے این کے مطابق ان کمپنیوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ، سال 2024-25 میں کورئیر کمپنیوں کے ذریعے سمگل کی جانے والوں سے 45 من سے زائد منشیات پکڑی گئی ان کمپنیوں کے ذریعے سمگلنگ کرنے والے افراد کے خلاف 514 مقدمات درج کئے گئے اور 91 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ۔اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے ملک میں منشیات کی طلب میں کمی کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،یوتھ ایمبیسڈرز کو ساتھ ملا کر کام کیا جارہا ہے اور اے این ایف نے ایک سال میں انسداد منشیات کے لئے مختلف اقسام کی 16 ہزار 640 سرگرمیاں کی تاکہ منشیات کے خلاف لوگوں کو آگاہی دی جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں