سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس،آئینی ترامیم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن  کا اجلاس،آئینی ترامیم  کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر حسیب جمالی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں منیجنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ طور پر 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ 26 ویں اور 27ویں آئینی ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے، عدلیہ کی  آزادی، جمہوری اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق کے  منافی ہیں۔ اعلامیے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی پر عملدرآمد کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی حکومت ترامیم پر فوری نظر ثانی کرے اور انہیں واپس لے کیونکہ یہ ترامیم جمہوریت کے تسلسل اور ریاستی اداروں کے آئینی کردار کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔ اجلاس میں بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ بار ہمیشہ آئین، قانون اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں