دہشتگردوں کو کہیں چھپنے نہیں دینگے

 دہشتگردوں کو کہیں چھپنے نہیں دینگے

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان نے بیرونِ ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان، اہم کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشت گرد عناصر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ریڈ نوٹسز کے اجراء اور عالمی عدالتوں میں مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

 جبکہ بیرونِ ملک دہشت گرد کمانڈرز اور ان کے مقامی سہولت کاروں کے خلاف فوری، سخت اور بھرپور کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی گئی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت غیر معمولی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بیرونِ ملک موجود دہشت گرد رہنماؤں کے مقامی سہولت کاروں سے روابط، کال ریکارڈنگز، مالی معاونت اور دیگر شواہد مکمل طور پر دستاویزی شکل میں موجود ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام حساس کیسز کی تحقیقات کے عمل کو تیز کیاجائے ،بلوچستان کی سرزمین پر خون بہانے والے کسی بھی دہشت گرد کو دنیا کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے ،سیاسی لبادہ اوڑھے دہشت گرد تنظیموں کے بیرونِ ملک سربراہان اور کمانڈرز کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہماری ریاستی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں