قومی اسمبلی اجلاس آج دوبارہ شروع،7نکاتی ایجنڈاجاری

قومی اسمبلی اجلاس آج دوبارہ  شروع،7نکاتی ایجنڈاجاری

اسلام آباد(نامہ نگار،دنیانیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج صبح گیارہ بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں دوبارہ شروع ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، لوک و روایتی ورثہ ترمیمی بل 2025 ،وفاقی امور سے متعلق پالیسی اصولوں پر مشاہدات اور عملدرآمد کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔وقفہ سوالات، سیکٹر ایف14 اور ایف15 میں ترقیاتی کام اور پلاٹوں کا قبضہ دینے میں تاخیر سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں