علامہ راغب حسین نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے دوبارہ چیئرمین مقرر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو دوبارہ اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا۔
یہ تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے اور وزارت قانون و انصاف نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ یہ عہدہ یکم نومبر 2025 کو خالی ہوا تھا جب ڈاکٹر نعیمی اور کونسل کے آٹھ ارکان اپنی مدت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے تھے۔