ریاست قومی اداروں کے خلاف پر اپیگنڈ ے کی اجازت نہیں دیگی :رانا احسان افضل
اسلام آباد (اے پی پی) وزیرِاعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ریاست کسی بھی گروہ یا سیاسی جماعت کو قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے ، اگرچہ پی ٹی آئی کی بعض سینئر قیادت ذمہ دار دکھائی دینے کی کوشش کر رہی ہے لیکن مجموعی طور پر پارٹی نے جس ریاست مخالف بیانیے کو اپنایا ہوا ہے اس نے سنگین اور تشویشناک خدشات کو جنم دیا ہے ۔رانا احسان افضل نے کہا کہ جو لوگ تشدد اور انتشار کا سہارا لیتے ہیں وہ عملاً پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ اپنی وابستگی ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارٹی نے تشدد، احتجاج اور سڑکوں پر محاذ آرائی کی سیاست کو معمول بنا دیا ۔