جسٹس میاں گل حسن نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھا لیا

جسٹس میاں گل حسن نے سپریم  کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد، کوئٹہ (کورٹ رپورٹر،دنیا نیوز) جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر جعفر خان مندوخیل نے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلا اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے دوسرے اجلاس میں وسیع مشاورت کے بعد جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دی گئی تھی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے  جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں