وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلدیاتی انتخابات موخر کر نیکی اپیل

وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلدیاتی  انتخابات موخر کر نیکی اپیل

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈٰیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی اپیل دائر کر دی۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اپیل میں استدعا کی گئی ہے کوئٹہ میں لا اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ہے اور انٹر نیٹ کی سروس بند ہے سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوا م نے موسمی نقل مکانی کر لی ہے ۔کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستا ن کے دیگر اضلاع میں 3سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اوربلدیاتی اداروں کی معیاد مکمل ہونے میں صرف 9 مہینے باقی ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کیلئے آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں