پاکستان چین کی دوستی کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے تیار،عطا تارڑ

پاکستان چین کی دوستی کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے تیار،عطا تارڑ

چین پاکستان کا اور پاکستان چین کا دوسرا گھر ،دونوں آئرن برادرز ہیں، وزیر اطلاعات دونوں حکومتیں اور عوام ملکر روشن مستقبل تخلیق کریں گے ،چینی منسٹر قونصلر

 اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے ،پاکستان ہمیشہ چین کی دوستی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے تیار رہے گا ۔چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا، سیلاب زدگان کے لئے چینی کمپنیوں اور اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے ۔ چائنہ چیمبر آف کامرس ان پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان میں فلڈ ڈیزاسٹر کے لئے عطیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ مستقل اور مضبوط رہی ہے ۔ اس موقع پر چینی سفارت خانہ کے منسٹر قونصلر یانگ گوانگ یوان نے کہا کہ چین کی حکومت اور عوام نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد فوری مدد اور تعاون کیا۔ ہمیں امید ہے کہ چین اور پاکستان کی حکومتیں اور عوام مل کر ایک روشن مستقبل تخلیق کریں گے جس کے پاکستان کے عوام حقیقی طور پر حقدار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں