پاک چین تعلقات خطے کے امن اور ترقی کی بنیاد : اسحاق ڈار

پاک چین تعلقات خطے کے امن اور ترقی کی بنیاد : اسحاق ڈار

سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے

اسلام آباد (دنیا نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔ وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے ، پاک چین تعلقات خطے کے امن، ترقی اور اقتصادی شراکت داری کی بنیاد ہیں اور اس اہم موقع کو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ عوامی روابط کے فروغ کے لیے بھی موثر انداز میں منایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں