اسلام آباد:نیٹلی بیکرکا یو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت کا افتتاح
یہ عمارت پاک امریکہ تعلقات میں تعلیم وجدت کی اہمیت کو اجاگر کرتی:امریکی ناظم الامور
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر کے ہمراہ اسلام آباد میں یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی)کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، جو پاکستان اور امریکہ کی دیرینہ تعلیمی شراکت کا ایک اہم سنگ میل ہے ۔ نیٹلی اے بیکر اور وزیر مملکت وجیہہ قمر نے فیتہ کاٹا، اس سال پاکستان میں فل برائٹ پروگرام کی75ویں سالگرہ کا موقع بھی ہے ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیکر نے کہا کہ جیسا کہ امریکہ اگلے سال اپنی250ویں سالگرہ منانے جا رہا ہے ، یو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت امریکہ کے بنیادی نظریات اور عالمی اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمارت پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تعلیم اور جدت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور اس کے ذریعے پاکستانی طالب علموں اور اساتذہ کو جدید تعلیمی وسائل تک رسائی حاصل ہو گی۔