فائرنگ کیس میں موسیٰ مانیکا بری
پاکپتن(سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا)عدالت نے موسیٰ مانیکا کو کیس میں بے گناہ قرار دیکر بری کردیا،خاورفرید مانیکا کی رہائشگاہ پر فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔
ملزم موسیٰ مانیکا اور مدعی دونوں فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔ موسیٰ مانیکا پر فائرنگ کرکے ملازم کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔ شناخت سے انکار پر عدالت نے موسیٰ کو بری قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسیٰ ملزم نہیں ہے۔