کک بیک ریفرنس قیصرہ الٰہی 6 جنوری کو طلب

 کک بیک ریفرنس  قیصرہ الٰہی 6 جنوری کو طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیک ریفرنس میں قیصرہ الٰہی کو 6 جنوری کو طلب کرلیا۔۔۔

 اشتہاری ملزم مونس الٰہی کے اثاثے ضبط کرنے کیخلاف دائر درخواست کی بھی سماعت ہوئی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قیصرہ الٰہی کو مونس الٰہی نے اپنا مختار عام مقرر کیا ہے ، نئے ملزم سلمان احمد کیخلاف نیب نے سپلیمنٹری ریفرنس داخل کرادیا،پرویز الٰہی کے نمائندے مختار احمد رانجھا و دیگرملزموں کو سپلیمنٹری ریفرنس کی نقول دیدی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں