آزاد کشمیر حکومت سے تعاون کرینگے

 آزاد کشمیر حکومت سے تعاون کرینگے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کشمیر ہاؤس میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر گلگت بلتستان امیر مقام اور چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون سے الگ الگ ملاقات کی۔

امیر مقام نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور آزاد کشمیر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سمیت توانائی، انفراسٹرکچر، صحت اور سیاحت کے شعبوں پر تفصیلی گفتگو کی،دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے زیادہ موثر طریقے سے اٹھانے پر اتفاق کیا۔ امیر مقام نے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں