پانی کی قلت سنگین مسئلہ

پانی کی قلت سنگین مسئلہ

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پانی اور فوڈ سکیورٹی پر اہم اجلاس ہوا جس میں اراکینِ قومی اسمبلی، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید، وزارتِ آبی وسائل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

سپیکر نے کہا پانی کی قلت ایک سنگین قومی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مؤثر اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے ۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پانی کے مسائل سے متعلق حکومتی و پارلیمانی سطح پر مؤثر اور قابلِ عمل سفارشات جلد از جلد مرتب کی جائیں ۔اس اہم قومی مسئلے کے حل کیلئے قومی یکجہتی اور اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ قومی مسائل کا حل سب کے مل بیٹھ کر مشترکہ فیصلے کرنے میں مضمر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں