شکار پور مقابلہ 10: ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز، 3 اہلکار زخمی

شکار پور مقابلہ 10: ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز، 3 اہلکار زخمی

منچھر شاہ میں بڑا آپریشن، بھاری اسلحہ برآمد،کئی گھر مسمار، ڈی ایس پیز سکھر منتقل ملزموں کے شہر کے جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں کے ثبوت ملے ہیں، ایس ایس پی

شکارپور، سکھر (نمائندگان دنیا) شکارپور پولیس سے مقابلے میں 10ڈاکو مارے گئے ، جبکہ 2ڈی ایس پیز سمیت 5اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علاقے منچھر شاہ پیر میں جرائم پیشہ عناصرکی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے گزشتہ شب بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا، اس دوران ملزموں نے پولیس سے مقابلہ شروع کردیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سٹی پارس بکھرانی، ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور احمد سومرو، پولیس اہلکار منور علی اور اسرار احمد سمیت دیگر زخمی ہوگئے ، جنہیں شکارپور سے سکھر منتقل کیا گیا۔ پارس بکھرانی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرکے مزید نفری طلب کی، سرچ آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ اس دوران پولیس نے متعدد گھروں کو مسمار کردیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن میں 10 مبینہ ڈاکو مارے گئے جن میں شہزادو شیخ، شہمور شیخ، امداد شیخ، اویس شیخ، یاسین شیخ، آصف شیخ، کراڑو شیخ، ساجد شیخ، نادر مہر شامل ہیں ،جن سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ،ملزموں کے شہر کے جرائم پیشہ عناصرسے رابطوں کے ثبوت ملے ہیں۔ دریں اثنا ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی ظہور سومرو کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ضلع کونسل سکھر کے چیئرمین نے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرلیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں