ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور (اے پی پی) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پراسیکیوشن عدالت میں مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرسکی ۔ ادھر انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی جلا ؤگھیراؤ سے متعلق متعدد مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں شیخ امتیاز محمود،حافظ فرحت عباس،ندیم عباس بارا و دیگر ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں 23 جنوری 2026 تک توسیع کر دی ۔سماعت کے دوران مسرت چیمہ، جمشید چیمہ،علی امتیاز، ندیم عباس بارا اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں