بنوں:پولیس چوکی پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 5اہلکار زخمی

بنوں:پولیس چوکی پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 5اہلکار زخمی

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے تھانہ ہوید کی چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی پولیس کا سرچ آپریشن ، کئی دہشتگردوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات

بنوں (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی شیخ لنڈک پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، پولیس کی بروقت و موثر جوابی کارروائی کے دوران پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ترجمان خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق پولیس کی  موثر جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے اور کئی دہشت گردوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جوابی کارروائی کے دوران پانچ پولیس کے بہادر جوان معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج جاری ہے ۔ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی قیادت میں اضافی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں