موسیٰ خیل:ہیضے سے 8افراد جاں بحق،سرکاری سکول ہسپتال میں تبدیل

موسیٰ خیل:ہیضے سے 8افراد جاں بحق،سرکاری سکول ہسپتال میں تبدیل

موسیٰ خیل(این این آئی)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے چینہ خوندی میں ہیضے سے 6بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ڈی ایچ او عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ 8اموات 4روز کے دوران ہوئیں،تاہم اب صورتحال قابو میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ لورا لائی اور بارکھان سے میڈیکل ٹیمیں موسیٰ خیل پہنچ گئی ہیں، جبکہ ڈی جی ہیلتھ نے کوئٹہ سے ادویات بھجوا دی ہیں۔ڈی ایچ او موسیٰ خیل کے مطابق سرکاری سکول کو عارضی ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا اور علاقے میں پینے کے پانی کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں