پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں شامل نئے لوگ مذاکرات کے حامی
ہارڈلائنرز ،کچھ نہ کرنیوالے اورڈبل گیم کے شک پرلوگوں کو نکالاگیا:نجم سیٹھی وعدہ معاف گواہ آنے پر اوپن اینڈ شٹ کیس ہوگا:‘‘آج کی بات سیٹھی کیساتھ’’
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی سے تین طرح کی شخصیات کو نکالا گیا ہے ،ایک جو ہارڈ لائنرز ہیں ،دوسرے بیکارجنہوں نے کوئی کردارادانہیں کرنا اور تیسرے جن پر ڈبل گیم کرنے کا شک تھا۔واضح ہوا کہ ڈبل گیم کرنیوالوں کو مائنس کردیاگیااور جو کمیٹی میں شامل ہوئے وہ نان ہارڈ لائنرز ہیں،یہ مذاکرات کی بات کرتے ہیں،لڑتے جھگڑتے نہیں ۔دوسرے ان لوگوں کو شامل کیاگیا جنہیں عمران خان پہلے سے نامزد کرچکے تھے جیسے علامہ ناصرعباس اورمحمود اچکزئی وغیرہ ہیں۔
عمران خان کی بہنوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نئی سیاسی کمیٹی بنائیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ عمران خان اتنی بڑی کمیٹی سلمان اکرم راجہ پر چھوڑ دیں،لیڈر ایسے نہیں کرتے ،عمران خان نے اپنی بہنوں کو ایسا بیان دینے کا ہی کہا ہوگا کہ ایسا لگے کہ سب کچھ سلمان اکرم راجہ پر چھوڑ دیا ہے اوردوسرا اصل پیغام یہ ہوگا کہ خان صاحب ہارڈ لائنرز کو پیچھے دھکیل رہے ہیں ۔ جولوگ نکالے گئے ہیں کسی نے کوئی لڑائی جھگڑا نہیں کیا،عام طور پر ایسی چیز ہوتی ہے تو لوگ ناراض ہوجاتے ہیں،وہ چپ کرکے بیٹھ گئے ہیں،کمیٹی بنانے کا مقصد تھا کہ کوئی سپیس تلاش کی جائے ۔اب باتیں شروع ہوگئی ہیں کہ نو مئی والا کیس شروع ہوگا ، فیض حمید وعدہ معاف گواہ بنیں گے ۔ یہ بہت ہی خطرناک کیس ہے اور اگر جنرل فیض وعدہ معاف گواہ بن رہے ہیں پھر تو اوپن اینڈ شٹ کیس ہے ، وہ بھی کورٹ مارشل ہوگا۔
نجم سیٹھی کا دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘آج کی بات نجم سیٹھی کے ساتھ’’میں کہناتھاکہ میں سمجھتا ہوں عمران خان کے گرد گھیرا تنگ ہورہاہے ،انہیں لڑائی جھگڑے سے پہلے بھی کچھ نہیں ملااور اس وقت پی ٹی آئی اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی کے ساتھ لڑسکے ۔عمران خان نے اپنے لوگوں کوبتایاکہ میں تو لڑوں گا ،ڈٹ کر کھڑا ہوں مگرآپ کو چاہئے کہ ڈائیلاگ شروع کرنے کیلئے مواقع تلاش کریں ،چیزوں کو پرولانگ کریں ،عالمی رائے عامہ ہموار کریں ۔عمران خان کاپیغا م کچھ ایسے ہی ہے کہ میں نے جو کہنا ہے وہ کہوں گا،مگر آپ نے جو کچھ کرنا ہے اس کو کرکے دکھا نا ہے اورسپیس پیدا کرنی ہے ۔