حج ڈیوٹی: 880 خادم الحجاج ، ناظم ومعاون کی فہرست تیار
وزارتوں،ڈویژنوں کے گریڈ7تا 16کے 780ملازمین کو منتخب کیا گیا گریڈ17تا19کے 100 افسران کا بطور سپر وائزر خادم الحجاج انتخاب
اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وزارت مذہبی امور نے حج ڈیوٹی 2026کے لئے 880 خادم الحجاج ،ناظم ومعاون سپروائز ر اور ملازمین کی فہرست تیار کرلی ،وفاقی وزارتوں،ڈویژنوں کے گریڈ7تا 16کے 780ملازمین کو بطور خادمین الحجاج ،ناظمین اور معاونین منتخب کیا ، اسی طرح وزارت نے گریڈ17تا19کے 100 افسران کو بطور سپر وائزر خادم الحجاج ،ناظمین اور معاونین کے طورپر منتخب کیا ، مذکورہ ملازمین و افسران کو ٹیسٹنگ ایجنسی کے امتحان کے ذریعے منتخب کیا گیاہے ۔