مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھرچل بسے

 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھرچل بسے

دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا ،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ کی اہلخانہ سے اظہار تعزیت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پی پی 167لاہور سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کرگئے ،انہیں دل کا دورہ پڑنے پر نجی ہسپتال لے جایاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ان کی نماز جنازہ آج دوپہر تین بجے ہنجر پیر دربار ہنجروال میں ملتان روڈ پر ادا کی جائے گی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے عرفان شفیع کھوکھرکے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور مرحوم کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا ۔ان کا کہناتھاکہ عرفان شفیع کھوکھر ایک محنتی، ایماندار اور باہمت سیاستدان تھے جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنی ترجیح بنایا۔ اْن کی وفات سے پارٹی اور عوامی حلقوں میں بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے ، جسے پْر کرنا مشکل ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھرکے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے ۔عرفان شفیع کھوکھر ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک افضل کھوکھر کے بھتیجے اور ملک شفیع کھوکھر کے صاحبزادے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں