ہلاک ملزم کے گھر سے مقتولہ ڈاکٹر وردہ کی اہم اشیا برآمد
موبائل فون،شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ اور گاڑی کے کاغذات شامل
ایبٹ آباد (دنیا نیوز) ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ، زیر حراست ملزم عادل کی نشاندہی پر ہلاک ملزم شمریز کے گھر سے اہم اشیا برآمد ہوئی ہیں جن میں ڈاکٹر وردہ کا موبائل فون، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور گاڑی کے کاغذات شامل ہیں جبکہ خفیہ خانے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا جس میں آر پی جی گو لے اور ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں جن کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا، ملز موں کیخلاف انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔