انصاف فاؤنڈیشن کے سینکڑوں کارکن جے یو آئی(ف)میں شامل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں انصاف فاؤنڈیشن کے سینکڑوں کارکنوں نے جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے ضلعی امیر راؤ عبد القیوم کی رہائش گاہ پر بڑا اجتماع ہوا جس میں انصاف فاؤنڈیشن کے سینکڑوں کارکنوں نے شمولیت کا اعلان کیا ، انصاف فاؤنڈیشن کے چیئر مین حافظ عبدالرؤف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن ہی موجودہ مسائل کا حل ہیں ۔اس موقع پر ملک حفیظ الرحمن ، عبدالرزاق چیمہ ،مرزا اسلام ،حبیب اﷲ ہاشمی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔