پیرمختارشاہ کا انتقال، مولانا فضل الرحمن کا رنج وغم کا اظہار
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پیر مختار الدین شاہ انتقال کرگئے، جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیر مختار الدین شاہ امت کا قیمتی اثاثہ تھے۔۔۔
جس سے امت محروم ہوگئی، پیر مختاالدین شاہ مرحوم نے کربوغہ جیسے پسماندہ علاقے میں ایمان ،اخلاص اور تقویٰ کی شمع روشن کی ،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پیر مختار الدین شاہ شعائر اسلام پر غیرت کا مظاہرہ کرنے والے بزرگ تھے ،مرحوم کی قومی ،ملی ،دینی ، علمی ،خانقاہی،تصنیفی اور ہمہ جہت خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔