پنجاب میں 14ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی

پنجاب میں 14ججز کی ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعدپنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 14ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والے ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز یاسر ندیم رزاق ،سید اظہر علی جعفری ، محمد ریاض ، شفقت اللہ خان ،مبشر ندیم خان ، افتخار احمد ،خالد سعید ، سعید رفیق ، امتیاز ندیم،اشفاق احمد ،حامد محمود ، طارق ایوب اور عتیق الرحمن شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں