نئے سال کے پہلے سُپر مون کا دلکش نظارہ، چاند معمول سے بڑا دکھائی دیا
اسلام آباد (دنیا نیوز) نئے سال 2026کا پہلا سپر مون جلوہ گر ہوا جس کا لوگوں نے دلکش نظارہ کیا، نئے سال کے پہلے سپر مون میں چاند آسمان پر معمول سے بڑا دکھائی دیا۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ سپر مون روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے ، دنیا کے مختلف ممالک میں سپرمون کا نظارہ کیا گیا۔ اس سے قبل جاری سپر مون سلسلے کا آخری سپر مون اکتوبر 2025 سے اُفق پر رونما ہوا تھا۔ زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہے ۔ خیال رہے اگلا سپر مون رواں سال کے آخر میں نومبر 2026 میں دکھائی دے گا۔