ڈاکٹر کبیر احمد سدھو چیئرمین ایس ای سی پی تعینات

ڈاکٹر کبیر احمد سدھو چیئرمین  ایس ای سی پی تعینات

اسلام آباد،لالہ موسیٰ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا اے پی پی)وفاقی حکومت نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی، وزارتِ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں حکومت نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ایس ای سی پی میں کمشنرز مقرر کیا تھا۔ایس ای سی پی سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اس وقت کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کبیر احمد سدھو،ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھواور ایم این اے چودھری نصیراحمدسدھو کے بھائی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں