خیبر:گیس لیکیج سے ایک شخص جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 5بے ہوش
خیبر (این این آئی)خیبر میں گھر میں گیس لیکیج سے ایک شخص جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 5 افراد بے ہوش ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق لنڈی لوتل میں گھر کے اندر سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی تھی جس کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 5 افراد بے ہوش ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق بے ہوش افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا، تشویشناک حالت کے پیش نظر 2 بچوں کو پشاور منتقل کیا گیا۔