اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی امن پر اتفاق

اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی امن پر اتفاق

علاقائی استحکام، باہمی مفاد کے امور کیلئے قریبی رابطہ پر زور دیا گیا:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میانمار کے وزیر خارجہ یو تھان سوے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں درپیش مسائل کے پرامن حل اور سفارتی ذرائع کے ذریعے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے زور دیا کہ علاقائی استحکام اور باہمی مفاد کے امور کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم کے ذخائر کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ گندم کے ذخائر کی سطح کا جائزہ لیا گیا اور ملک میں گندم کی موجودہ صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس اس وقت تقریباً 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے جو ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے کافی ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا گندم کی کمی کے خطرے کو پہلے ہی قابو کر لیا گیا اور حکومت یقینی بنائے گی کہ ہر صوبے کو مناسب مقدار میں گندم فراہم کی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں