سہیل آفریدی افغانستان کی وکالت کے بجائے صوبے پر توجہ دیں،گورنر

سہیل آفریدی افغانستان کی وکالت کے بجائے صوبے پر توجہ دیں،گورنر

وزیراعلیٰ بتائیں افغانستان ملوث نہیں تو دہشتگردی میں کون ملوث ہے ؟ پریس کانفرنس

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اہم سیاسی مشورہ دیدیا۔ اپنے ایک بیان اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا افغانستان کی وکالت کے بجائے صوبے پر توجہ دیں۔ وزیراعلیٰ بتائیں افغانستان ملوث نہیں تو دہشت گردی میں کون ملوث ہے ؟ وزیراعلیٰ آئی جی سے بریفنگ لیں تو حقائق سامنے آجائیں گے ۔ دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا، سندھ حکومت کے خلاف سہیل آفریدی کے بیان پر افسوس ہوا۔ اس وقت صوبے کے بندوبستی و ضم اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، صوبائی حکومت کو اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے ۔خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان سرزمین ملوث ہونے کے ثبوت مانگتی ہے ، کبھی اپنی ریاست سے بھی ثبوت مانگے جاتے ہیں ۔علاوہ ازیں گورنر فیصل کنڈی نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحہ میں زخمی ہونے والے طلبہ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ گورنرنے کہا کہ حکومت زخمی طلبہ کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں