سرفراز بگٹی سے ملاقات

 سرفراز بگٹی سے ملاقات

لاہور(خبر نگار) وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ایک اہم ملاقات کی۔

 جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززکے فروغ اور ترقی کے لیے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ہارون اختر خان نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وژن ایس ایم ایز اور خواتین کاروباری افراد کو بااختیار بنانا ہے تاکہ جامع اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں