قائد اعظم یونیورسٹی میں تیسرے روز بھی ہڑتال، امتحانات منسوخ

قائد اعظم یونیورسٹی میں تیسرے روز بھی ہڑتال، امتحانات منسوخ

تدریسی عمل معطل ،طلبہ کا نئے ہاسٹل کی منظوری تک احتجاج جا ری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کی ہڑتال ختم نہ ہو سکی، مسلسل تیسرے روز بھی تدریسی عمل مکمل طور پرمعطل رہا جبکہ مختلف شعبہ جات میں فائنل ٹرم امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ۔ طلبہ نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ طلبہ نے یونیورسٹی میں احتجاج کے ساتھ ایچ ای سی سیکر ٹریٹ کے سامنے بھی احتجاج کیا۔ یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ اور اکیڈمک سرگرمیاں بھی معطل رہیں، طلبہ نے یونیورسٹی میں نئے ہا سٹل کے قیام کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ سٹو ڈنٹس کو نسلز نے 500 طلبا کے لیے نئے ہاسٹل کے قیام کے لیے وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو مراسلہ بھی بھیج رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں