ہنگامی اخراج کا راستہ تھا نہ ہی آگ سے نمٹنے کے انتظامات

ہنگامی اخراج کا راستہ تھا نہ  ہی آگ سے نمٹنے کے انتظامات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ نہیں تھی اور نہ ہی آگ سے نمٹنے کے لیے انتظامات تھے ۔

لگنے والی آگ سے متعلق متعلقہ حکام کی رپورٹ کے نکات سامنے آگئے ، جس کے مطابق 1995ء میں گل پلازہ کی عمارت تعمیر ہوئی تھی، ابتدائی طور پر عمارت بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل تک تھی۔رپورٹ کے نکات میں کہا گیا کہ عمارت پر 2003ء تک مختلف اوقات میں تین فلور تعمیر کیے گئے ، عمارت میں 500 دکانوں کی گنجائش تھی، بڑی دکانوں کو چھوٹا کرکے مزید دکانیں نکالی گئیں۔ عمارت میں دکانوں کی تعداد 500 سے بڑھ کر 1200 ہوگئی تھی، عمارت میں ہنگامی اخراج کی جگہ نہیں تھی، آگ سے نمٹنے کے لیے انتظامات بھی نہیں تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں