عمران خان نے اچکزئی کو استعمال کر کے نکال دینا: اختیار ولی

عمران خان نے اچکزئی کو استعمال کر کے نکال دینا: اختیار ولی

مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم نے دعوت دی ، یہ پھر بھاگ گئے یہ چاہتے ہیں ووٹر کی عمر25سال کر دی جائے :علی ظفر ، دنیا مہر بخاری کیساتھ

لاہور (دنیا نیوز )کوآرڈینیٹر وزیر اعظم اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جانتے ہیں کہ پشاور ہائیکورٹ کی رکاوٹ درمیان میں تھی ورنہ اپوزیشن لیڈر کاا علان پہلے ہی ہو جاتا ، پی ٹی آئی والوں کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ باہر سے کوئی اپوزیشن لیڈر آئے اور ہمارے اوپر بیٹھ جائے ، پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف بیانات آتے رہے ، پھر یہ لوگ ایک نکتہ پر اکٹھے  ہوئے ۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم نے انہیں دعوت دے دی ، یہ پھر بھاگ گئے ، ان کی پارٹی کے اختیارات ان کے پاس ہیں ہی نہیں، ہم نے مذاکرات کی آفر کی ، انہوں نے 8 فروری کے احتجاج کا اعلان کر دیا ، عمران خان شارٹ ٹرم کھیلتے لانگ ٹائم نہیں ، اس نے کسی کو اختیار دیا ہی نہیں ،عمران نے ٹرمپ کارڈ کھیلے ، ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی ہو جائے گی ، عمران خان نے اچکزئی کو استعمال کر کے انہیں بھی نکال دینا ہے ،بانی ان کو بھی تنقید کا نشانہ بنائیں گے ۔ رہنما پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ 2 ماہ سے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں کرائی گئی ، حکومت ماحول کو بہتر کرے تو شاید مذاکرات بھی ہوجائیں ،حکومت رول آف لا کی بات کرے ، سیاسی رہنمائوں پر تشدد ختم کریں ، پھر ہی مذاکرات کا ماحول بنے گا ، یہ ووٹ کا حق تک دینا نہیں چاہتے ، یہ چاہتے ہیں ووٹر کی عمر 18 سے 25 سال کر دی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں