اتنی مائننگ کی گئی تو سمندر اندر گھس آئے گا،سندھ ہائیکورٹ

اتنی مائننگ کی گئی تو سمندر اندر  گھس آئے گا،سندھ ہائیکورٹ

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ٹھٹھہ کے گوٹھ عمر کاتیار میں لائم اسٹون نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دے دیا۔

جبکہ درخواست کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود مذکورہ مقام سے ریتی، بجری اور چونا نکالا جا رہا ہے ۔ وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انسانی آبادی کے قریب سے لائم اسٹون نکالنا جرم ہے اور سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال مائننگ سے روکنے کا حکم دیا تھا مگر عدالتی فیصلے کے باوجود مائننگ کا عمل جاری ہے ۔ عدالت نے وکیلِ ٹھیکیدار سے استفسار کیا کہ کیا آپ سرکاری زمین سے ریتی اور بجری اٹھا رہے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اتنی مائننگ کی گئی تو سمندر اندر گھس آئے گا۔ وکیلِ ٹھیکیدار نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے لائم اسٹون نکالنے کی اجازت دے رکھی ہے اور ان کے پاس 2033 تک مائننگ کا لائسنس موجود ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں