پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پیپلز پارٹی کاشرکت کافیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج  پیپلز پارٹی کاشرکت کافیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس آج جمعہ کو دن 11 بجے طلب کر لیا۔

صدرِ نے مشترکہ اجلاس آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کے تحت طلب کیا ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔پیپلز پارٹی بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدر ، وزیراعظم اور سپیکر کے بیرون ملک دوروں کے سبب ری شیڈول کیا گیا ۔مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے حوالے سے حکومتی جماعت( ن )لیگ اور اتحادی پیپلز پارٹی ایک صفحہ پر نہیں تھے ،کبھی سانحہ گل پلازہ، کبھی 18 ویں ترمیم اور کبھی آرڈیننس کے اجراء پر ہلکی پھلکی سیاسی جھڑپ بھی رہی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے معتدل دوستوں کی کامیاب کاوشوں کے بعد مشترکہ اجلاس آج جمعہ کو طلب کیا گیا ،اعظم نذیر تارڑ، سید نوید قمر، اعجاز جاکھرانی سمیت دیگر رہنماؤں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کرلیا گیا۔مشاورت کے دوران ہی سپیکر سردار ایاز صادق دورئہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے ۔سپیکر کے واپس آتے ہی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مشاورت کے بعد مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔پیپلز پارٹی مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں