تیراہ کے مکینوں کی عارضی نقل مکانی،فوج امداد کیلئے پہنچ گئی

تیراہ کے مکینوں کی عارضی نقل مکانی،فوج امداد کیلئے پہنچ گئی

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)برف باری اور شدید سر د موسم میں پاک فوج کی جانب سے وادی تیراہ سے عارضی انخلا کرنے والے شہریوں کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔۔۔

 نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے جبکہ برف باری کے دوران پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنانے کیلئے کا رروائیاں شروع ہیں ، متاثرہ افراد کو خوراک، گرم رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات کیساتھ ٹرانسپورٹ بھی مہیا کی جا ر ہی ہے ۔ ٹیموں کو فوری طور پر بحران کی تشخیص اور ہنگامی صورتحال کا حل نکالنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے ۔پاک فوج کا یہ اقدام اس بات کا غماز ہے کہ ریاست اپنے شہریوں کی حفاظت اور ان کی فلاح و بہبود کو ہر قیمت پر ترجیح دیتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں