ہائیکورٹس کے 27ججز مستقل، 7کو توسیع کی منظوری

ہائیکورٹس کے 27ججز مستقل، 7کو توسیع کی منظوری

لاہور ہائیکورٹ 11، سندھ 10، پشاور 6ایڈیشنل ججز کی منظوری 7 ججز کی مدت ملازمت میں توسیع ، صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر آصف علی زرداری نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے مطابق سندھ، لاہور اور پشاور کی ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی، منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی گئی۔  صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کیلئے 10ایڈیشنل ججوں کی توثیق کی منظوری دی، ان میں جسٹس میاں محمد شاہ، جسٹس مس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن، جسٹس عبدالحمید بھرگی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر ’اڈا‘، جسٹس محمد عثمان علی ہادی، جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں۔ صدر نے سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دی ان میں جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس سید فیض الحسن شاہ شامل ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کیلئے 11ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی گئی جن میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور محترمہ جسٹس ابھر گل خان شامل ہیں۔ صدر نے لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدت ملازمت میں مزید 6 ماہ توسیع کی منظوری دے دی۔ پشاور ہائیکورٹ کیلئے 6ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دی گئی، ان میں جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر، جسٹس قاضی جواد احسان اللہ شامل ہیں۔ صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں6ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دی، ان میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس سبط اللہ خان، جسٹس اورنگزیب شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں