اسلام آباد آ ئی ٹی پارک منصوبہ فروری تک مکمل کر نیکی ہدایت

  اسلام آباد آ ئی ٹی پارک منصوبہ فروری تک مکمل کر نیکی ہدایت

وزیر اعظم کا تاخیر پر اظہار ناراضی ، منصوبہ کی پانچویں مرتبہ توسیع کی گئی 4 ارب 90کروڑ سے زائدبجٹ سے 2ارب 64کروڑ خرچ،90فیصد کام مکمل

 اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تکمیل کی مدت میں پانچویں مرتبہ توسیع کی منظوری دیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آئی ٹی پارک فروری تک مکمل کرنے کا ہدف دیا اور انہوں نے اس کی تاخیر پر ناراضی کا اظہار کیا ہے ، وزارت نے رواں مالی سال2026-2025 کے چھ ماہ میں آئی ٹی پارک منصوبہ پر 2 ارب 64 کروڑ 21 لاکھ روپے کے اخراجات کیے ہیں جبکہ آئی ٹی پارک کی تعمیر کیلئے 4 ارب 90 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، وزارت آئی ٹی پارک مکمل کرنے کی مدت میں4مرتبہ توسیع کر چکی ہے ، پہلے یہ منصوبہ فروری ،پھر جون ، اسکے بعد 14اگست، بعدازاں 31 اکتوبر اور پھر 31دسمبر 2025تک مکمل کرنیکا ہدف مقررکیا گیا تھا ۔ آئی ٹی پارک کا تاحال تقریبا ً 90فیصد کام مکمل ہوا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں