پولیو مہم میں مشکلات کا سامنا ، ورکرز کی سکیورٹی ترجیح :فوکل پرسن وزیراعظم

 پولیو مہم میں مشکلات کا سامنا ، ورکرز کی سکیورٹی ترجیح :فوکل پرسن وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 2 فروری سے شروع ہو گی۔۔۔

مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا ئینگے ۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں پولیو وائرس کے خاتمے کے قریب ہیں، کراچی کے مخصوص علاقے سمیت چند اضلاع میں پولیو مہم میں مشکلات کا سامنا ہے ، پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ 2025 میں پولیو کیسز میں کمی واقع ہوئی اور 31 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ حتمی ہدف زیرو پولیو کیسز کا حصول ہے ۔ پولیو ویکسین سے موت کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم پولیو کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں