انصاف تک رسائی آسان بنانا عدلیہ کی اولین ترجیح : چیف جسٹس

انصاف تک رسائی آسان بنانا عدلیہ کی اولین ترجیح : چیف جسٹس

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس سپریم کورٹ یحیی آفریدی نے کہا انصاف تک عام شہری کی رسائی آسان بنانا عدلیہ کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کیلئے بار ایسوسی ایشنز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل مشاورت کی جا رہی ہے تا کہ نظامِ انصاف موثر، شفاف اور پائیدار بنایا جا سکے۔۔۔

 دور دراز علاقوں میں عدالتی سہولیات کی بہتری، فنڈز کی بروقت فراہمی اور بنیادی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز مانسہرہ اور کوہاٹ کے وفود سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا انہوں نے ایکسس ٹو جسٹس فنڈ پروگرام کے تحت فنڈز کی تقسیم میں موجود انتظامی اور رابطہ جاتی خلا کی نشاندہی کیلئے مختلف دور افتادہ علاقوں کا دورہ کیا، خامیاں دور کرنے اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے صوبوں میں ریذیڈنٹ ایڈیشنل سیکرٹریز تعینات کئے گئے ۔ عدالتی عمارات کی سولرائزیشن، ای لائبریریز کا قیام، خواتین سہولت مراکز اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی ترجیحاً شامل کی گئی۔ جاری اصلاحات اگست 2026تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس نے وفد کو آگاہ کیا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے کنٹینیونگ لیگل ایجوکیشن پروگرامز سے نوجوان وکلا اپنی قانونی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں