بھاٹی گیٹ واقعہ ،مریم غمزدہ تھیں

 بھاٹی گیٹ واقعہ ،مریم غمزدہ تھیں

لاہور ( سٹاف رپورٹر ،دنیا نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں وزیراعلیٰ مریم نواز بھاٹی گیٹ واقعے پر کتنی غمزدہ تھیں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس شخص کی بیوی اور بچی گر گئی، اطلاعات ہیں کہ پولیس نے اس کے ساتھ غلط رویہ رکھا، اس پر بھی تحقیقات ہوں گی، جو بھی ملوث پایا گیا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے ، بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون بننے میں وقت لگا، پنجاب میں حلقہ بندیوں میں بھی وقت لگ رہا ہے ، حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں