طالبان دعوے بے بنیاد، عوام کو بارودی سرنگوں کا خطرہ

 طالبان دعوے بے بنیاد، عوام کو بارودی سرنگوں کا خطرہ

افغانستان ان ممالک میں تیسرے نمبر پر جہاں متاثر ہونیوالوں کی شرح زیادہ گزشتہ سال 471بارودی سرنگیں پھٹ گئیں، 314بچے متاثر ، یوناما رپورٹ

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں بارودی سرنگیں دھماکہ خیز مواد عوام کے لیے ایک سنگین اور جان لیوا خطرہ بن چکا ، جبکہ طالبان حکومت کے بارودی سرنگوں کے خاتمے سے متعلق دعوے عملی طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔اقوامِ  تحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن (یوناما) کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان دنیا کے ان ممالک میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے جہاں بارودی سرنگوں سے متاثر ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرین میں 80 فیصد بچے شامل ہیں، جو کھیلتے یا روزمرہ سرگرمیوں کے دوران ان خطرناک مواد کا شکار ہو جاتے ہیں۔یوناما کے مطابق 33 لاکھ سے زائد افغان شہری ایسے علاقوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد موجود ہے ، جس کے باعث ان کی جان و مال کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔اقوامِ متحدہ کی مائن ایکشن سروس کے مطابق گزشتہ سال بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے 471 واقعات ریکارڈ کیے گئے ، جن میں 314 بچے متاثر ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں