حملہ کسی ایک طبقے پر نہیں، پاکستان کی یکجہتی، انسانیت پر ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کی ترلائی کلاں امام بارگاہ آمد، نماز ادا کی۔

نماز اسی امام نے پڑھائی جس نے دھماکے کے وقت پڑھائی تھی، نماز میں مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی، ہر آنکھ اشکبار رہی، غمگین اہل علاقہ نے قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا حملہ کسی ایک طبقے پر نہیں، پاکستان کی یکجہتی اور انسانیت پر حملہ ہے، مساجد اور عبادت گاہیں مقدس ہیں، امن پر حملہ ناقابل برداشت ہے، سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ذمہ داران کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دہشتگردوں کا مقصد خوف اور تفرقہ پھیلانا ہے، پاکستان کا جواب اتحاد اور ریاستی عملداری ہے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری پمز گئے اور زخمیوں کی عیادت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں