ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، امریکا کا سمندر سے ایرانی تجارت روکنے کا دعویٰ

واشنگٹن، تہران: (دنیا نیوز) ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث امریکا نے سمندر سے ایرانی تجارت روکنے کا دعویٰ کر دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے ایک بھی ایرانی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکا، ایرانی میڈیا کے مطابق ناکہ بندی کے باوجود ایرانی سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا، خوراک لے جانے والا بحری جہاز بھی امام خمینی بندرگاہ کی جانب آیا۔

واضح رہے کہ ایرانی فوج نے ناکہ بندی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیدیا، مناسب جواب دینے کی دھمکی دیدی، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی جاری رہی تو خلیج فارس، بحیرہ عمان اور بحیرہ احمر میں درآمدات اور برآمدات کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایران نے جنوبی علاقوں کی متبادل بندرگاہیں استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں