امریکا کی ایران کے تیل کی ترسیلی نیٹ ورک کیخلاف نئی پابندیاں عائد

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے آفس آف فارن ایسیٹس کنٹرول نے ایران کے تیل کی ترسیلی نیٹ ورک کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

جن پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں تقریباً دو درجن افراد، کمپنیاں اور بحری جہاز شامل ہیں، محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عناصر ایرانی آئل شپنگ کے بااثر کاروباری شخصیت محمد حسین شمخانی کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں، جو ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر کے بیٹے ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کی غیر قانونی سمگلنگ اور دہشت گرد گروہوں کی معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کا خاتمہ جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں