مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار، مرضی مسلط کرنے کی کوشش ناکام ہوگی: ایرانی صدر کا دو ٹوک اعلان

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں مگر مرضی مسلط کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک اعلان کیا کہ ہمیں سرنڈر پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ایران جنگ نہیں امن چاہتا ہے، حملے کی صورت میں سخت جواب دیں گے، ایران پر حملوں کا جواز کس قانون میں ہے، ہم نے کسی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ خلیج فارس کی صورتحال عالمی بحران کا سبب ہے، جنگ میں ہسپتالوں، پلوں اور یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانا غیر قانونی ہے ہم جنگ نہیں چاہتے مگر حملے کی صورت میں سخت جواب دیں گے، ایران امن چاہتا ہے، بدامنی نہیں پھیلانا چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی ترقی کے لئے جنگ کا راستہ اختیار نہیں کرے گا، ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، ایران بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہ کر برابری کا مطالبہ کرتا ہے، ترقی اور شعور کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں